Skip navigation

الائنس (CAPR)کا عمومی جائزہ

“فزیو تھراپی”، جو “فزیکل تھراپی” کے طور پر بھی جانی جاتی ہے، کینیڈا میں ایک باضابطہ پیشہ ہے۔ اس کا قانونی طور پرمطلب ہےکہ اس پیشہ میں کام کرنےکیلئے آپ کو ایک لائسنس کی ضرورت ہے۔ کینیڈا میں، جن صوبائی اور ٹیریٹورئیل آرگنائزیشنوں کو ریگولیٹری کالجز (Regulatory Colleges) کہا جاتا ہے ان کی ذمہ داری ہےکہ وہ فزیو تھراپسٹوں کو لائسنس جاری کریں۔

لائسنس یافتہ فزیو تھراپسٹ بننےکیلئے، تمام صوبائی ریگولیٹری کالجز، ماسوائے ایک کیوبیک والےکے، سب کو درکار ہےکہ آپ پہلے فزیو تھراپی کی قابلیت کا امتحان (پی سی ای) [Physiotherapy Competency Examination (PCE)] پاس کریں جسےکینیڈین الائنس آف فزیو تھراپی ریگولیٹرز (“CAPR”) منعقدکرتی ہے۔ پی سی ای دو علیحدہ امتحانوں پر مشتمل ہے:  ایک تحریری، ملٹیپل چوائس امتحان اور ایک کلینیکل امتحان۔ آپ کو پہلے لازمی طور پر تحریری امتحان پاس کرنا ہوگا اس سے پہلےکہ آپ کلینکل امتحان دیں .

تسلیم شدہ کینیڈین فزیو تھراپی ٹریننگ پروگراموں سے سند یافتہ افراد پی سی ای کا امتحان دینےکے خود بخود اہل ہیں۔ جبکہ وہ افراد جنہوں نے اپنی فزیو تھراپی کی تعلیم کینیڈا سے باہر سے مکمل کی ہو انہیں پی سی ای کا امتحان دینےکی اہلیت کیلئے پہلے لازمی طور پر الائنس سے اپنی تعلیمی اسناد کی تخمینہ کاری کروانا ہوگی۔ اگر آپ کی تعلیمی اسناد کینیڈین معیارات سے معقول حد تک مختلف پائی جائیں تو ممکن ہےکہ آپ کو پی سی ای کا امتحان دینےکی اجازت نہ دی جائے۔ اس کا اہل ہونےکیلئے، ایک بنیادی ضرورت یہ ہے کہ آپ لازمی طور پر یونیورسٹی کی سطح پر فزیو تھراپی ٹریننگ پروگرام مکمل کریں۔ .

وہ درخواست دہندگان جن کی فزیو تھراپی کی تعلیم انگریزی یا فرانسیسی میں نہیں تھی انہیں سرکاری زبان میں لیاقت ثابت کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ اس سے پہلےکہ آپ پی سی ای کا امتحان دے سکیں زبان کے ٹیسٹ میں مقرر شدہ کم سےکم اسکور حاصل کرناضروری ہے۔ مزید معلومات کیلئے براہِ مہربانی الائنس کی ویب سائٹ پر جائیں .

یہ ذہن میں رکھناضروری ہےکہ تعلیمی اسناد،  امتحان اور لائسنس کا طریقہ کار طویل اور مہنگا ہو سکتا ہے۔ ممکن ہےکچھ افراد کینیڈا میں فزیو تھراپسٹ بننےکی کوشش میں بہت سے مہینے یا یہاں تک کہ سال بھی صرف کر سکتے ہیں۔ ہرکوئی کامیاب نہیں ہوتا۔ اسلئے یہ آپ کیلئے ضروری ہےکہ کسی دوسرے پیشےکے انتخاب پر بھی غورکریں۔ ہماری ویب سائٹ پر ذاتی تخمینہ اور تیاری کا ٹول اور ملکی سرسری خاکےکا وسیلہ اس سلسلے میں مددگار معلومات ہیں .

الائنس کا تعلیمی اسناد اور امتحانی طریقہ ہائےکار صرف پہلاقدم ہیں۔ یہ فزیو تھراپی کا لائسنس نہیں ہیں اوریہ کسی فرد کو کینیڈا میں بطور فزیو تھراپسٹ کام کرنےکا حق نہیں دیتے۔ الائنس کا طریق کار مکمل کرنےکے بعد، آپ کوکام (رجسٹر) کرنےکیلئے لازمی طور پرلائسنس کیلئے اسی صوبے میں ریگولیٹری کالج  (Regulatory College)میں درخواست دیناہوگی جس میں آپ رہائش پذیر ہوں گے۔ ریگولیٹری کالج کی رجسٹریشن کی اپنی ضروریات ہو سکتی ہیں۔ آپ جہاں کام کریں گے اس صوبے/ٹیریٹری کے ریگولیٹر سے رابطہ کرکے آپ کسی صوبے یا ٹیریٹری میں لائسنس سےکام کرنے تک کی ضروریات پر پوری معلومات تلاش کر سکتے ہیں .

ہم نے اپنی ویب سائٹ پر مختلف حصوں کے لنک دئیے ہیں جو تعلیمی اسنادکیلئے درخواست اور پی سی ای کا امتحان دینے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔ اگر ان لنکس پر معلومات کو پڑھنے کے بعد درخواست کے طریقہ کار کے بارے میں آپ کےکوئی سوالات ہوں تو براہِ مہربانی الائنس سے رابطہ کریں بذریعہ ای میل email@alliancept.org یا مندرجہ ذیل فون نمبر پر 416-234-8800

* براہِ مہربانی نوٹ فرمالیں کہ الائنس کا عملہ کینیڈا کی سرکاری زبانوں میں بات چیت کر سکتا ہے (انگریزی اور فرانسیسی)۔ تعلیمی اسناد اور امتحان کی تمام معلومات صرف ان ہی زبانوں میں دستیاب ہیں۔